: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،2ڈسمبر(ایجنسی) نوٹ بندی کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر معافی کے مطالبہ پر مصر اپوزیشن اراکین نے آج بھی راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس سے لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی پیر تک کے لئے
ملتوی کردی گئی۔ لنچ کے بعد ڈپٹی چےئرمین پی جے کورین نے غیر سرکار ی بلوں کو پیش کرنے کے لئے متعلقہ اراکین کا نام پکارا تو انا ڈی ایم کے اور کانگریس کے اراکین وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے چےئرمین کی نشست کے سامنے آگئے ۔ اس پر بی جے پی کے اراکین نے بھی نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعظم کی حمایت کی۔